وادیء سلیکان میں خوش حالی کا دور واپس آ گیا ہے۔ شاہراہ 101 کے اطراف میں موجود دفتروں کے گاڑیوں کے مخصوص احاطے ایک بار پھر پر امید آغاز کے تاج سےمزین ہیں۔ کرائے بڑھ رہے ہیں، جیسے تاہؤجھیل جیسے تفریحی قصبوں میں چھٹیاں گزارنے کے خوبصورت گھروں کی طلب بڑھ رہی ہے، یہ اس بات کی نشانی ہے کہ مقدر جمع ہو رہے ہیں۔ خلیج کا علاقہ نیم موصل اشیا کی صنعت اور اس کے نتیجہ میں پھلنے پھولنے والی انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کمپنیوں کی جائے پیدائش تھا ۔ اس کی جادوگری نے کئی معجزے دکھائے جس نے دنیا کو چھونے والی سکرین رکھنے والے ٹیلی فونز سے لے کر لمحہ بھر میں عظیم لائبریریوں کی تلاش سے لے کر ہزاروں میل دور ایک ڈرون پائلٹ کے اختیارات جیسی جدید ترین چیزوں کا احساس دیا۔ 2010 سے اس کی کاروباری سرگرمی کی حیات نو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ترقی آگے بڑھ رہی ہے۔
پس یہ بات باعث حیرت ہو سکتی ہے وادیء سلیکان میں کچھ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ یہ جگہ بے حرکت ہے اور اختراع کا عمل کئی عشروں سے سست ہو رہا ہے۔ پے پال کے ایک بانی اور فیس بک کے پہلے بیرونی سرمایہ کار، پیٹر تھائیل کہتے ہیں کہ امریکہ میں اختراع "نزع اور موت کے درمیان" ہے۔ تمام حلقوں کے ماہرین فنیات ایسے ہی مایوسانہ احساسات کا اظہار کرتے ہیں۔ اورسرمایہ داروں کا ایک چھوٹا لیکن نمو پذیر گروہ امید کرتا ہے کہ آج کی ایجادات کا معاشی اثر ماضی کے اثرات کے مقابلے میں پھیکا پڑ سکتا ہے۔
[ … ]
مجموعی طورپر، کم لاگت والے طریقوں سے تحریک پانے والی ایجادات اوپر اٹھ رہی ہیں۔ کمپوٹر فطری زبان سمجھنا شروع کر رہے ہیں۔ لوگ ویڈیو گیمز کو صرف جسمانی حرکات سے کنٹرول کررہے ہیں ( یہ ایک ایسی حرفت ہے جو جلد ہی زیادہ تر کاروباری دنیا میں مستعمل ہوسکتی ہے)۔ سہہ طرفی چھپائی اجسام کی پڑھتی ہوئی پیچیدہ ترتیبات کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے دکھانے کی اہلیت رکھتی ہے، اور جلد ہی اس کا اطلاق انسانی بافتوں اور دیگر عضوی مواد پر ہوگا۔
ایجادات کے حوالے سے قنوطی سوچ رکھنے والا شخص اس کو "ناقابل وقوع پذیر" کہہ کے مسترد کرسکتا ہے۔ لیکن یہ خیال کرنا تاریخ کے ساتھ ایک تضاد ہوگا کہ حرفیاتی ترقی کو اتار چڑھاؤ کے بجائے یا تو طاقت ور انداز میں جاری رہنا چاہیے یا مکمل طور پر زوال پذیر ہوجانا چاہیے۔ شکاگو یونیورسٹی کے چاڈ سائیورسن اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بجلی کی آمد کے دور میں پیداواری بڑھوتری سست تھی۔ انیسوں صدی کے آخر اور بیسویں صدی کے آغاز میں اہم برقی ایجادات ہونے کے دور میں بڑھوتری سست تھی ؛ پھر یہ ایک دم تیز ہوئی۔